جوڈیشل کونسل کی آئینی حیثیت کا تعین کئے فیصلوں کی قانونی حیثیت پر سوالات اٹھیں گے: جسٹس منصور علی شاہ اور جسٹس منیب اختر کا خط

اسلام آباد(آئی ین پی )جسٹس منصور علی شاہ اور جسٹس منیب اختر  کی جانب سے جوڈیشل کونسل کو لکھے گئے  خط میں کہا گیا ہے ہن نے جوڈیشل کونسل اجلاس سے ایک روز قبل اپنے کمنٹس اجلاس کے آغاز میں جمع کروائے تھے، جوڈیشل کونسل کی آئینی حیثیت کا تعین کیے بغیر اس کے فیصلوں کی قانونی حیثیت پر سوالات اٹھیں گے۔دونوں  ججز کی جانب سے یہ خط 17 اکتوبر کو ججز کوڈ آف کنڈکٹ میں مجوزہ ترامیم کے تناظر میں جوڈیشل کونسل کو لکھا گیا تھا، جس   کا متن     سامنے آگیا