لاہور(آئی این پی )پھول نگرمیں پاکستان تحریک انصاف کی امیدوارقومی اسمبلی سدرہ فیصل کی مبینہ طورپر بجلی چور ی پکڑی گئی ۔رپورٹ کے مطابق گزشتہ رات لیسکو اور پولیس نے مشترکہ کاروائی کرتے ہوئے سندھو کلاں، پتوکی میں واقع PTI کی NA-134 سے امیدوار سدرہ فیصل کے آبائی گھر پر 3 ڈائریکٹ (غیر قانونی)بجلی کے کنڈے پکڑ لئے ۔ کنڈے ڈائریکٹ ٹرانسفارمر میں لگائے گئے تھے، لیسکو کی جانب سے قانونی کاروائی عمل میں لائی جا رہی ہے۔