ملزم عامر نے لڑکی کو قتل کر کے لاش نہر میں پھینکنے کا جھوٹا بیان دیا
مغویہ کی پھول نگر میں موجود ہو نے کی اطلاع پر وہاں سے بر آ مد کر لیا
بورے والا (خصوصی رپورٹ)نواحی گائوں 122ای بی سے اغوا ہو نے والی لڑکی کو پھول نگر سے بازیاب کر ا لیا گیا۔ محمد ایوب کی 15سالہ بیٹی اغوا ہو ئی تو اس نے تھانہ شیخ فاضل پولیس کو اطلاع دی جس نے دوران تفتیش مرکزی ملزم عامر کو گرفتار کیا تو اس نے لڑکی کو قتل کر کے لاش نہر میں پھینکنے کا جھوٹا بیان دے دیا جس پر پولیس اور ریسکیو 1122 کے کئی گھنٹوں کے آ پریشن کے بعد بیان جھوٹا نکلا تو پولیس نے مزید تفتیش کی اور مغویہ کی پھول نگر میں موجود ہو نے کی اطلاع پر اسے وہاں سے بر آ مد کر لیا۔