کراچی: گھر سے ملنے والی پانچ لاشوں کا پوسٹ مارٹم مکمل، میاں بیوی اور بچے شامل

کراچی: گھر سے ملنے والی پانچ لاشوں کا پوسٹ مارٹم مکمل، میاں بیوی اور بچے شامل

کراچی: بن قاسم ٹاؤن کی لنک روڈ پر واقع فلک ناز سوسائٹی کے ایک گھر سے ملنے والی پانچ لاشوں کا پوسٹ مارٹم مکمل کرلیا گیا، جس کے بعد تمام لاشیں سہراب گوٹھ میں واقع ایدھی سرد خانے منتقل کردی گئیں۔

تفصیلات کے مطابق پانچوں لاشوں کا پوسٹ مارٹم منگل کی شب مکمل کیا گیا۔ پولیس سرجن ڈاکٹر سمیعہ سید کے مطابق متوفی شاہ زیب اور صبا کی موت سر میں گولی لگنے کے باعث ہوئی۔انہوں نے بتایا کہ شاہ زیب اور صبا کے جسموں سے گن شاٹ ریزیڈیو، کیمیکل اور ڈی این اے کے نمونے حاصل کرلیے گئے ہیں۔پولیس سرجن کے مطابق شمائلہ، ایزل اور آریا کی موت کی وجوہات تاحال معلوم نہیں ہوسکیں۔ ان کی موت کی وجہ کیمیکل، سیرولوجی اور ڈی این اے رپورٹس موصول ہونے تک محفوظ رکھی گئی ہے۔ڈاکٹر سمیعہ سید نے مزید بتایا کہ پانچوں لاشوں سے ضروری نمونے حاصل کرکے لیبارٹری ٹیسٹ کے لیے بھجوا دیے گئے ہیں۔ رپورٹس سامنے آنے کے بعد موت کی وجوہات سے متعلق مزید تفصیلات سامنے آسکیں گی۔