ٹاؤن شپ تھانے میں زیر حراست دو خواتین کی ہلاکت کے معاملے میں دونوں کی لاشوں کا دو روز بعد پوسٹ مارٹم مکمل کر لیا گیا ہے۔
ابتدائی میڈیکل رپورٹ کے مطابق، دونوں خواتین کی موت دل بند ہونے سے ہوئی ہے، تاہم حتمی وجہ معلوم کرنے کے لیے ضروری نمونے فرانزک لیبارٹری بھیج دیے گئے ہیں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ دونوں خواتین انویسٹی گیشن ونگ کی تحویل میں تھیں، اور پوسٹ مارٹم میاں منشی اسپتال کے میڈیکل بورڈ نے انجام دیا۔ حتمی فرانزک رپورٹ کے بعد ہی موت کی اصل وجوہات کا پتہ چلے گا۔حکام کے مطابق، انویسٹی گیشن ونگ کی دستاویزات کی تکمیل میں تاخیر کے باعث پوسٹ مارٹم دوسرے روز کیا گیا۔ مزید تحقیقات جاری ہیں۔