پنجاب میں بسوں کی تقسیم کا نیا نظرثانی شدہ منصوبہ جاری

پنجاب میں بسوں کی تقسیم کا نیا نظرثانی شدہ منصوبہ جاری

لاہور: پنجاب میں پبلک ٹرانسپورٹ کے لیے بسوں کی تقسیم کا نظرثانی شدہ پلان سامنے آگیا ہے، جس کے تحت لاہور کے لیے مختص بسوں کی تعداد 248 سے کم کرکے 107 کردی گئی ہے۔

دستاویزات کے مطابق اصل پی سی ون میں لاہور کے لیے 248 بسیں مختص تھیں، تاہم نظرثانی شدہ منصوبے میں یہ تعداد کم کرکے 107 کردی گئی ہے، جس کے نتیجے میں لاہور کے حصے میں 141 بسوں کی کمی آئی ہے۔اصل پی سی ون کے تحت لاہور کے لیے 39 نو میٹر اور 209 بارہ میٹر بسیں مختص کی گئی تھیں، جبکہ نئے پلان میں شہر کے لیے صرف 107 بارہ میٹر بسیں رکھی گئی ہیں۔دستاویزات کے مطابق پنجاب بھر کے لیے اصل پی سی ون میں مجموعی طور پر ایک ہزار 100 بسیں شامل تھیں، تاہم نظرثانی شدہ پلان میں یہ تعداد 15 بسوں کے اضافے کے ساتھ ایک ہزار 115 کردی گئی ہے۔نئے منصوبے کے تحت نو میٹر بسوں کی تعداد 635 سے کم کرکے 612 کردی گئی ہے، جبکہ بارہ میٹر بسوں کی تعداد 465 سے بڑھا کر 503 کردی گئی ہے۔