ابھیشیک شرما نے ٹی 20 کی تاریخ میں منفرد ریکارڈ قائم کر دیا

ابھیشیک شرما نے ٹی 20 کی تاریخ میں منفرد ریکارڈ قائم کر دیا

بھارت کے نوجوان کرکٹر ابھیشیک شرما نے ٹی 20 کرکٹ کی تاریخ میں ایک منفرد عالمی ریکارڈ اپنے نام کر لیا ہے۔

جنوبی افریقہ کے خلاف جاری ٹی 20 سیریز کے تیسرے میچ میں دھرم شالہ میں کھیلے گئے میچ کی پہلی گیند پر ابھیشیک شرما نے چھکا مار کر اپنی اور ٹیم کی اننگز کا آغاز کیا۔ یہ تیسرے موقع پر ہوا جب انہوں نے پہلی ہی گیند کو باؤنڈری کے باہر پہنچا کر اننگ کی شروعات کی، اور اس طرح وہ ٹی 20 کی 19 سالہ تاریخ میں یہ کارنامہ انجام دینے والے پہلے بلے باز بن گئے۔ابھیشیک شرما نے اس سال 10 ستمبر کو دبئی میں ایشیا کپ میں یو اے ای کے خلاف اور 21 ستمبر کو سپر فور مرحلے میں پاکستان کے خلاف بھی پہلی گیند پر چھکا مارا تھا۔تیسرے ٹی 20 میچ میں بھارت نے جنوبی افریقہ کو 101 رنز سے شکست دے کر سیریز میں 2-1 کی برتری حاصل کر لی ہے۔