سلمان خان نے پہلی بار باپ بننے کی خواہش کا اظہار کردیا

سلمان خان نے پہلی بار باپ بننے کی خواہش کا اظہار کردیا

بالی ووڈ کے معروف اداکار سلمان خان نے پہلی مرتبہ اپنی اولاد کی خواہش سے متعلق کھل کر گفتگو کرتے ہوئے مداحوں کی توجہ حاصل کرلی۔

سلمان خان نے فلمساز کرن جوہر کے مقبول شو ’کافی ود کرن‘ کے نویں سیزن میں شرکت کی، جہاں انہوں نے اپنی ذاتی زندگی، خاندان اور باپ بننے کی خواہش پر بات کی۔گفتگو کے دوران اداکار نے اولاد کی خواہش کا اظہار کیا اور زندگی میں خاندان، محبت اور اپنوں کے ساتھ کی اہمیت پر بھی روشنی ڈالی۔سلمان خان طویل عرصے بعد اس شو میں واپس آئے ہیں۔ اس سے قبل وہ شو کے چوتھے سیزن میں اپنے والد سلیم خان کے ہمراہ شریک ہوئے تھے۔