ہانیہ عامر کی شاہ رخ خان سے ملاقات کی خواہش کا اظہار

ہانیہ عامر کی شاہ رخ خان سے ملاقات کی خواہش کا اظہار

ویب ڈیسک:پاکستان کی نامور اداکارہ ہانیہ عامر، جو اپنی خوبصورتی اور اداکاری کی صلاحیتوں کی وجہ سے دنیا بھر میں مشہور ہو رہی ہیں، کی ایک نئی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے۔

 اس ویڈیو میں ہانیہ نے بالی ووڈ کے معروف اداکار شاہ رخ خان سے ملنے کی خواہش کا اظہار کیا ہے۔ہانیہ، حال ہی میں اپنی فلم کبھی میں کبھی تم کی کامیابی کے بعد مختلف ممالک کے دورے کر رہی ہیں، جہاں وہ اپنے مداحوں سے ملاقاتیں کر رہی ہیں اور انٹرویوز دے رہی ہیں۔ ان دوروں کے دوران ان کی ویڈیوز بھی سوشل میڈیا پر زیرِ گردش ہیں۔

حالیہ ویڈیو میں، میزبان نے ہانیہ سے شاہ رخ خان سے ملاقات کے حوالے سے سوال کیا۔ جس پر ہانیہ نے جواب دیا کہ، "شاہ رخ خان، اگر آپ یہ ویڈیو دیکھ رہے ہیں تو مجھ سے ملنے کی درخواست ہے۔" انہوں نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اب تک ان کی شاہ رخ خان سے ملاقات نہیں ہو سکی، اور یہ بات انہیں مایوس کر دیتی ہے۔ ہانیہ نے مزید کہا کہ وہ چاہتی ہیں کہ ان کے اور شاہ رخ کے درمیان دوستی ہو۔یہ بھی قابلِ ذکر ہے کہ ہانیہ عامر شاہ رخ خان کی بڑی مداح ہیں اور ان کے مشہور اسٹائل میں ویڈیوز بناتے ہوئے بھی دیکھی جا چکی ہیں۔