لاہور(کرائم رپورٹر)چوہنگ کے علاقے ویسٹ ووڈ کالونی میں ڈولفن سکواڈ نے کارروائی کرتے ہوئے مبینہ طور پر شراب فروشی میں ملوث ملزم فیصل کو گرفتار کر لیا۔ ترجمان ڈولفن کے مطابق ملزم کو سٹاپ اینڈ سرچ کے دوران چیک کیا گیا تو اس کے قبضے سے 15 لیٹر دیسی شراب کا کین برآمد ہوا۔ گرفتار ملزم کو شراب سمیت مزید قانونی کارروائی کے لیے تھانہ چوہنگ پولیس کے حوالے کر دیا گیا۔ایس پی ڈولفن بلال احمد کا کہنا ہے کہ ڈولفن سکواڈ منشیات فروشوں کے خلاف بھرپور کارروائیاں جاری رکھے ہوئے ہے۔