لاہور(کرائم رپورٹر)ایس ایچ اواولڈ انارکلی نے پولیس ٹیم کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے دورانِ سنیپ چیکنگ لاہور کے مختلف علاقوں میں شراب فروشی کرنے والا ملزم منشیات سمیت رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا گیا پولیس کے مطابق ایس ایچ اواولڈ انارکلی رضا ذاکر نے پولیس ٹیم کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے دورانِ سنیپ چیکنگ لاہور کے مختلف علاقوں میں شراب فروشی کرنے والا ملزم حنوک مسیج منشیات سمیت رنگے ہاتھوں گرفتار کرلیا گیاایس پی سول لائنز ڈاکٹر عبدالحنان کے مطابق ملزم حنوک مسیح سپلائی کے لیے شراب لے جا رہا تھاملزم کے قبضہ سے 13 بوتلیں شراب برآمد کر لی گئی ملزم کے خلاف تھانہ اولڈ انارکلی میں مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش کے لیے حوالہ انویسٹیگیشن ونگ منشیات سیل کر دیا گیاایس پی سول لائنز ڈاکٹر عبدالحنان نے ایس ایچ او تھانہ اولڈ انارکلی رضا زاکر اور پولیس ٹیم کو شاباش دی شراب نوشی نوجوان نسل کو برباد کرتی ہے ، منشیات فروشوں کے خلاف بلا امتیاز کارروائیاں جاری رہیں گئی