لاہور(کرائم رپورٹر)لاہور پولیس نے ڈی آئی جی آپریشنز کی ہدایت پر منشیات فروشوں کے خلاف کارروائیاں کرتے ہوئے دو ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ پولیس کے مطابق مستی گیٹ پولیس نے ملزم شاہزیب جبکہ شفیق آباد پولیس نے شہباز کو گرفتار کیا۔ ملزمان کے قبضے سے مجموعی طور پر 800 گرام آئس برآمد ہوئی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان پیدل گھوم پھر کر منشیات فروشی میں ملوث تھے، جن کے خلاف مقدمات درج کر لیے گئے ہیں۔ ایس پی سٹی ارشد حیات کانجو نے کہا کہ منشیات فروشی کے خاتمے کے لیے کڑی نگرانی اور کارروائیاں جاری ہیں۔