حکومت کے پاس ٹیکنالوجی ہے، فوج ہے، اسلحہ ہے پھر بھی سکیورٹی ادارے ناکام کیوں ہوئے؟
سرینگر (آئی این پی )سابق وزیر اعلی مقبوضہ جموں و کشمیر فاروق عبداللہ نے بھارتی سیکیورٹی فورسز پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے پہلگام کے حملہ آور اب تک آزاد کیسے گھوم رہے ہیں؟۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق سابق وزیر اعلی فاروق عبداللہ نے پہلگام میں نیشنل کانفرنس کے اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ریاستی درجہ بحال کرنا کوئی رعایت نہیں یہ ہمارا آئینی حق ہے۔انہوں نے کہا حکومت کے پاس اختیار ہے، ٹیکنالوجی ہے، فوج ہے، اسلحہ ہے پھر بھی سیکیورٹی ادارے ناکام کیوں ہوئے؟