اسلام آباد(آئی این پی)اسلام آباد ہائیکورٹ نے وفاقی دارالحکومت میں شیشہ کیفوں کے قیام اور ایچ آئی وی کے مریضوں کی تعداد میں اضافے سے متعلق درخواست پر ڈپٹی کمشنر اور آئی جی اسلام آباد کو طلب کرتے ہوئے تحریری حکم جاری کر دیا۔چیف جسٹس سرفراز ڈوگر نے شہری عبدالجبار کی درخواست پر دو صفحات پر مشتمل تحریری حکم نامہ جاری کیا، جس میں فریقین کو 7 روز کے اندر جواب اور پیراوائز کمنٹس جمع کرانے کی ہدایت کی گئی ہے۔حکم نامے کے مطابق درخواست گزار کے وکیل نے مقف اختیار کیا کہ اسلام آباد میں بڑی تعداد میں شیشہ کیفے کام کر رہے ہیں، جن میں بعض این او سی کے ساتھ جبکہ کئی بغیر این او سی کے چلائے جا رہے ہیں