میچ کے اختتام پر رونالڈونے اپنے کندھوں پر سعودی پرچم والا سکارف ڈال لیا
ریاض (سپورٹس ڈیسک)سعودی دارالحکومت ریاض میں اے ایف سی چیمپئنز لیگ ایلیٹ کے میچ میں ازبکستان کے نیفتچی فرغانہ کے خلاف میچ کے بعد رونالڈو کا سعودی عرب سے محبت کا جذباتی اظہار توجہ کا مرکز بن گیا۔ میچ کے اختتام پر رونالڈو النصر کے حامیوں کے ساتھ مشہور وائیکنگ کلیپ جشن میں شریک ہوئے اور اپنے کندھوں پر سعودی پرچم والا اسکارف ڈال لیا۔رونالڈو کا جشن منانے کا یہ انداز سعودی عرب میں حالیہ حوثی میزائل حملوں کے بعد بڑھتی ہوئی کشیدگی کے تناظر میں سامنے آیا۔ ریاض میں سکیورٹی الرٹ کے باعث میچ بھی ایک گھنٹے کی تاخیر سے شروع ہوا تھا۔میچ کے بعد النصر کے آفیشل عربی اکائونٹ نے سعودی رنگوں میں ملبوس رونالڈو کی تصویر شیئر کرتے ہوئے ان سے منسوب یہ پیغام جاری کیا، جس کے ساتھ زرد دل کا ایموجی بھی شامل تھا۔النصر کے آفیشل انگریزی اکائونٹ نے بھی سعودی رنگوں میں جشن مناتے رونالڈو کی ایک اور تصویر شیئر کی، جس کے ساتھ کیپشن میں لکھا گیا،سعودی عرب کا ایک حصہ، جو دل کے قریب ہے۔