فرینکفرٹ، ہیم ٹیکسٹائل میں پاکستانی پویلین سب کی توجہ کا مرکز بن گیا

فرینکفرٹ(خصوصی رپورٹ ) فرینکفرٹ میں منعقدہ  ہیم ٹیکسٹائل 2026 میں پاکستانی پویلین سب کی توجہ کا مرکز بن گیا، پاکستان نے پہلی بار کارپیٹ سیکشن بھی متعارف کرایا ہے۔رپورٹ  کے مطابق جرمنی کے تجارتی شہر فرینکفرٹ میں گھریلوں مصنوعات کی سب سے بڑی عالمی نمائش ہیم ٹیکسٹائل 2026 کا میلہ سج گیا۔پاکستان کے 287نمائش کنندگان اس نمائش میں حصہ لے رہے ہیں، جس میں پاکستان پویلین سب کی توجہ کا مرکز بن گیا۔ٹریڈ ڈیولپمنٹ اتھارٹی آف پاکستان نے پہلی بار کارپیٹ سیکشن بھی متعارف کرایا ہے