فوٹوگرافرز نے جھک کر یا پھر زمین پر لیٹ کر دونوں رہنماں کو ایک فریم میں قید کیا
روم(آئی این پی)اٹلی کی وزیرِ اعظم جورجیا میلونی اور موزمبیق کے صدر ڈینیئل چیپو کی ملاقات کی ایک دلچسپ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہے۔ اس ویڈیو میں دونوں رہنمائو ں کے قد کا فرق سب کی توجہ کا مرکز بن گیا۔غیرملکی میڈیارپورٹ کے مطابق یہ ملاقات گزشتہ ہفتے روم میں ہوئی تھی، جہاں میلونی نے صدر چیپو کا گرم جوشی سے استقبال کیا۔ میلونی کا قد 5 فٹ 2 انچ ہے، جبکہ چیپو کی قد 6 فٹ 8 انچ ہے۔ ملاقات کے دوران جب دونوں رہنماں نے ہاتھ ملایا، میلونی کی مسکراہٹ اور ان کی حیرانی کا منظر دیکھنے کے لائق تھا۔تصاویر میں دیکھا گیا کہ فوٹوگرافرز کو دونوں رہنماں کو ایک فریم میں قید کرنے کے لیے یا تو جھکنا پڑا یا پھر زمین پر لیٹنا پڑا۔ یہ منظر بہت دلچسپ اور مزے دار بن گیا کیونکہ دونوں رہنماں کا قد کا فرق واضح طور پر دکھائی دے رہا تھا۔اس ملاقات میں دونوں رہنمائو ں نے اٹلی اور موزمبیق کے درمیان توانائی، تجارت اور باہمی تعاون جیسے اہم مسائل پر گفتگو کی۔ ملاقات دونوں ممالک کے درمیان 50 سالہ سفارتی تعلقات اور موزمبیق کی آزادی کی سالگرہ کے موقع پر ہوئی تھی