کرپٹو ریگولیشن ، پاکستان عالمی ڈیجیٹل مارکیٹ کی توجہ کا مرکز بن گیا

اسلام آباد(آئی این پی)ورچوئل ایسٹس ریگولیٹری اتھارٹی کے تاریخی اقدام کے باعث پاکستان بین الاقوامی ڈیجیٹل مارکیٹ کی توجہ کامرکز بن گیا  ۔ورچوئل ایسٹس ریگولیٹری اتھارٹی پاکستان کی جانب سے کیپٹل مارکیٹس کو مضبوط بنانے کے لیے فوری اور متحرک اقدامات کئے جا رہے ہیں۔پاکستان ورچوئل ایسٹس ریگولیٹری اتھارٹی کے چیئرمین بلال بن ثاقب کی سابق بائننس سی ای او چانگ پینگ ژا اور بلاک چین پلیٹ فارم ٹرون   کے بانی جسٹن سن سے اہم ملاقات ہوئی۔سابق بائننس سی ای او چانگ پینگ ژا کا کہنا تھا کہ پاکستان نے کرپٹو ریگولیشن میں تیزی سے ترقی کے ساتھ ساتھ پاکستانی نوجوان طبقہ کے لیے منظم اور محفوظ کرپٹو اپنانے کے مواقع فراہم کیے