ڈسٹرکٹ فٹ بال ایسوسی ایشن کے سابق سیکرٹری رائے اقبال انجم کی پنجاب ہڑپہ کی ٹیم کو قومی چمپئن بننے پر مبارکباد

فیصل آباد (سپورٹس ڈیسک) ڈسٹرکٹ فٹ بال ایسوسی ایشن فیصل آباد کے سابق سیکرٹری رائے اقبال انجم نے پنجاب ہڑپہ کی ٹیم کو قومی انڈر 17 فٹ بال چیمپئن شپ میں چیمپئن بننے پر مبارکباد دی ہے۔ انہوں نے اپنے ایک مبارکبادی پیغام میں کہا کہ پنجاب ہڑپہ ٹیم نے چیمپئن شپ جیت کر ثابت کر دیا ہے کہ صوبے پنجاب میں گراس روٹ سطح پر فٹ بال کے ٹیلنٹ کی کمی نہیں بلکہ کھلاڑیوں کو سہولیات فراہم کرنے کی ضرورت ہے۔