کراچی (سپورٹس ڈیسک) ڈسٹرکٹ فٹ بال ایسوسی ایشن کیماڑی کراچی کے جنرل سیکرٹری اسلام الدین، ڈسٹرکٹ فٹ بال ایسوسی ایشن ملیر کے جنرل سیکرٹری شرافت خان شانی، مانیار فٹ بال کلب سوات کے صدر حاجی نواب خان، پاکستان فٹ بال فیڈریشن کے سابق سیکرٹری اطلاعات رانا تنویر احمد اور انٹرنیشنل فٹ بالر عبد الوحید نے ڈسٹرکٹ فٹ بال ایسوسی ایشن ساؤتھ کراچی کے ایسوسی ایٹ سیکرٹری مولا بخش بلوچ کے بھائی کی وفات پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے اور دعا کی ہے کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو اپنے جوار رحمت میں جگہ دے اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے۔