13 ویں ایچ ای سی انٹر یونیورسٹی ویمنز بیس بال چمپئن شپ کے کامیاب انعقاد پر مبارکباد

اسلام آباد (سپورٹس ڈیسک) سکول آف اسپورٹس، ری ہیبلیٹیشن اینڈ الائیڈ سائنسز ہیلتھ سروسز اکیڈمی، اسلام آباد کے ڈین پروفیسر ڈاکٹر اعجاز اصغر نے 13 ویں ایچ ای سی انٹریونیورسٹی ویمنز بیس بال چیمپئن شپ کے کامیاب انعقاد پر فاطمہ جناح ویمن یونیورسٹی اور ہائر ایجوکیشن کمیشن کے عہدیداروں کو مبارکباد دی ہے۔ واضح رہے کہ 13 ویں ایچ ای سی انٹریونیورسٹی ویمنز بیس بال چیمپئن شپ گزشتہ دنوں پاکستان سپورٹس کمپلیکس اسلام آباد میں منعقد ہوئی جس ملک بھر سے بارہ یونیورسٹیز کی خواتین ٹیموں نے حصہ لیا۔ چیمپئن شپ میں پنجاب یونیورسٹی نے پہلی اور لاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی نے دوسری پوزیشن حاصل کی جبکہ یونیورسٹی آف سرگودھا کی ٹیم تیسرے نمبر پر رہی۔