اسلام آباد(آئی این پی)سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے سیکرٹری سلمان منصور کو معطل کر دیا گیا، سلمان منصور کی معطلی کی منظوری ایگزیکٹو کمیٹی کے اجلاس میں دی گئی۔میڈیا رپورٹ کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ سلمان منصور نے ایسوسی ایشن کے عہدے کا رولز کے بر عکس غلط استعمال کیا، سیکرٹری بار ایسوسی ایشن کو پہلے بھی وارننگ دی گئی تھی۔سلمان منصور نے 26 ویں آئینی ترمیم کے خلاف بطور سیکرٹری آئینی درخواست داخل کر رکھی تھی، رولز کے تحت صدر اور ایگزیکٹو کمیٹی کی منظوری لینا ضروری تھی جو نہیں لی گئی