پنجاب ہڑپہ نے قومی انڈر 17 چمپئن شپ کا چمپئن بن گیا

 پنجاب ہڑپہ نے خیبرپختونخوا ہمالیہ کو 3-4 پنلٹی ککس سے ہرا کر چیمپئن بننے کا اعزاز حاصل کیا
اسلام آباد(سپورٹس ڈیسک ) پنجاب ہڑپہ نے قومی انڈر 17 چیمپئن شپ کا چیمپئن بن گیا جبکہ خیبرپختو نخوا ہمالیہ اور سندھ کی ٹیمیں بالترتیب دوسرے اور تیسرے نمبر پر رہیں۔چیمپئن شپ کی اختتام تقریب میں پاکستان فٹ بال فیڈریشن کے نائب صدر حافظ ذکاء اللہ اور رکن کانگریس راجہ محمد اشتیاق نے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے۔ چیمپئن شپ کی ورنر ٹیم پنجاب ہڑپہ دس لاکھ روپے بمعہ ونر ٹرافی، رنر اپ ٹیم خیبرپختونخوا ہمالیہ کو چھ لاکھ روپے بمعہ رنر اپ ٹرفی اور تیسری پوزیشن حاصل کرنے والی ٹیم سندھ کو چار لاکھ روپے کے کیش ایوارڈ سے نوازا گیا۔ اسلام آباد کی ٹیم کو فیئر پلے ٹرافی دی گئی بہترین گول کیپر، بہترین کھلاڑی اور ٹاپ سکورر کا بھی انعام دیا گیا۔گزشتہ شب جناح اسٹیڈیم اسلام آباد میں چیمپئن شپ کے فائنل میچ میں پنجاب ہڑپہ نے خیبرپختونخوا ہمالیہ کو 3-4 پنلٹی ککس سے ہرا کر چیمپئن بننے کا اعزاز حاصل کیا۔ مقررہ وقت میں دونوں ٹیمیں 1-1 گول سے برابر رہیں۔ تیسری پوزیشن کے میچ میں سندھ انڈس نے بلوچستان ہنگول کو ایک یکطرفہ مقابلے کے بعد 1-6 گول سے ہرا دیا۔