طیارے حادثے میں شہید میجر اور کیپٹن کی نمازِ جنازہ ‘ وزیراعظم ، نائب وزیراعظم وزیر اطلاعات ،فیلڈ مارشل کی شرکت

کوئٹہ(آئی این پی ) کوئٹہ کے علاقے نواں کلی کے قریب مشاق تربیتی طیارے کے حادثے میں شہید میجر حسنین شہزاد ہمایوں اور کیپٹن عبدالصمد کی نمازِ جنازہ چکلالہ گیریژن راولپنڈی میں ادا کر دی گئی۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر) کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر، نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ، وزیر اطلاعات و نشریات، کمانڈر نیشنل سٹریٹجک کمانڈ، اعلیٰ سول و عسکری حکام اور شہدا کے اہلِ خانہ نے نمازِ جنازہ میں شرکت کی۔ ا۔ میجر حسنین شہزاد ہمایوں شہید اور کیپٹن عبدالصمد شہید کو مکمل فوجی اعزازات کے ساتھ ان کے آبائی علاقوں میں سپردِ خاک کیا جائے گا