لیفٹیننٹ کرنل جنید طارق اور میجر طیّب راحت کو مکمل فوجی اعزاز کے ساتھ سپردِ خاک کیا جائے گا
راولپنڈی( آن لائن )اورکزئی میں خوارج کے خلاف آپریشن میں شہید ہونے والوں کی نمازِ جنازہ چکلالہ گیریژن راولپنڈی میں ادا کی گئی۔نمازِ جنازہ میں وزیراعظم محمد شہباز شریف، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر (نشانِ امتیاز، ہلالِ جرات) ، وفاقی وزراء ، اعلیٰ فوجی و سول افسران اور عوام کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔آئی ایس پی آر کے مطابق شہداء کو ان کے آبائی علاقوں میں مکمل فوجی اعزاز کے ساتھ سپردِ خاک کیا جائے گا ، جہاں ان کی قبروں پر وزیراعظم، آرمی چیف اور دیگر اعلیٰ حکام کی جانب سے پھولوں کی چادریں چڑھائی جائیں گی۔