خیبرپختونخوا میں گورنر راج اور ایمرجنسی کا نفاذ آئین کے مطابق کیا: اسحاق ڈار

 خیبرپختونخوا میں دہشت گردی کئی گنا بڑھ گئی، اب مزید بربادی برداشت نہیں کرسکتے:سینیٹ میں اظہار خیال
اسلام آباد(آن لائن) ایوان بالا میں نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار نے کہاکہ خیبر پختونخوا میں گورنر راج اور ایمرجنسی کا فیصلہ آئین کے مطابق ہے جو حکومت نے دکھی دل کے ساتھ کیا ہے۔منگل کو ایوان بالا میں نکتہ اعتراض  پر بات کرتے ہوئے سینیٹر اسحاق ڈار نے کہاکہ خیبر پختونخوا میں دہشت گردی کئی گنا بڑھ گئی تھی جو صوبے میں ایمرجنسی اور گورنر راج لگانے کا جواز فراہم کرتا ہے۔انہوں نے کہاکہ وفاقی حکومت ایڈوائزری کونسل لگاسکتی ہے اور اس کی اجازت آئین دیتا ہے اور 10روز میں پارلیمنٹ سے گورنر راج اور ایمرجنسی کی توثیق کی جانی ہے۔انہوں نے کہاکہ میں سیاسی مصالحت کا سب سے بڑا حامی ہوں اور 124دن کا دھرنا دیکھ چکا ہوں