پیپلز پارٹی کی پارلیمانی کمیٹی کا اجلاس ‘ گورنر راج کے معاملے پر ارکان کو اعتماد میں لے لیا گیا

اسلام آباد (آن لائن) پاکستان پیپلز پارٹی کی پارلیمانی کمیٹی کا اجلاس ختم ہوگیا، جس میں چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے خیبرپختونخوا میں گورنر راج اور ہنگامی حالت کے نفاذ سے متعلق صورتِ حال پر ارکان کو اعتماد میں لیا۔ذرائع کے مطابق اجلاس میں خیبرپختونخوا میں گورنر راج کے نفاذ سے متعلق حکومتی اقدامات اور قومی اسمبلی میں پیش کی جانے والی قرارداد کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ پیپلز پارٹی قومی اسمبلی میں خیبرپختونخوا میں گورنر راج کے نفاذ سے متعلق حکومتی قرارداد اور مختلف بلوں پر ووٹ دے گی۔اجلاس میں صوبے کی موجودہ سیاسی صورتِ حال اور مجوزہ آئینی اقدامات کے حوالے سے بھی ارکان کو آگاہ کیا گیا