پارلیمانی پارٹی اجلاس : ارکان بانی کو لگائی شکایات پر آپس میں الجھ پڑے

اپوزیشن سے متعلق سیاسی فیصلوں کا مکمل اختیار محمود خان اچکزئی اور علامہ ناصر عباس کو ہوگا:سلمان اکرم راجہ
اسلام آباد(آن لائن) تحریک انصاف کی پارلیمانی پارٹی اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آگئی۔پارلیمانی پارٹی اجلاس میں ارکان بانی پی ٹی آئی کو لگائی گئی شکایات پر آپس میں الجھ پڑے ۔ذرائع کے مطابق جنید اکبر نے وکلا کی جانب سے اڈیالہ جیل میں درست معلومات نہ پہنچانے کا نقطہ اٹھایا، جنید اکبر  نے کہا تمام ممبران اسمبلی قربانیاں دے رہے ہیں لیکن اڈیالہ جا کر چند وکلاء غلط معلومات پہنچاتے ہیں ۔جنید اکبر  نے کہا ممبران اسمبلی کی قربانیوں کے بارے میں اڈیالہ کچھ نہیں بتایا جاتا، جنید اکبر نے کہا اڈیالہ میں چند رہنماؤں اور صرف مخصوص گروپ کا موقف پہنچایا جاتا ہے۔ ذرائع کے مطابق سلمان اکرم راجہ نے  کہا کہ اپوزیشن سے متعلق سیاسی فیصلوں کا مکمل اختیار محمود خان اچکزئی اور علامہ ناصر عباس کو ہوگا۔سلمان اکرم راجہ  نے کہا پی ٹی آئی ارکان قومی اسمبلی و سینیٹ کی تشویش بانی کے سامنے رکھیں گے۔