پیپلز پارٹی کی پارلیمانی کمیٹی کا اجلاس آج ہوگا، آصف زرداری اور بلاول بھٹو صدارت کریں گے

اسلام آباد ( آن لائن) پاکستان پیپلز پارٹی نے ملکی سیاسی صورتِ حال اور پارلیمانی امور پر مشاورت کے لیے اپنی پارلیمانی کمیٹی کا اجلاس آج (منگل کو)  شام ایوانِ صدر میں طلب کر لیا ہے۔ ذرائع کے مطابق صدر مملکت آصف علی زرداری اور چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری اجلاس کی مشترکہ صدارت کریں گے، جس میں پارٹی ارکان کو ملکی سیاسی معاملات اور نئے پیش کیے جانے والے بلوں کے حوالے سے اعتماد میں لیا جائے گا