اسلام آباد(آن لائن)اپوزیشن نے سپیکرقومی اسمبلی سردارایازصادق سے گرفتارارکان اسمبلی کے پروڈکشن آرڈر جاری کرنے کا مطالبہ کیا ہے اور کہا ہے کہ کسی بھی حلقے کو قومی اسمبلی میں نمائندگی سے محروم نہیں رہنا چاہیے۔اپوزیشن کے چیف وہپ عامر ڈوگر نے اسپیکر قومی اسمبلی کو خط ارسال کر دیا۔خط میں قومی اسمبلی اجلاس کیلئے گرفتار ارکان کے پروڈکشن آرڈرز جاری کرنے کا مطالبہ کیاگیا ہے۔اپوزیشن کے چیف وہپ عامر ڈوگر نے گرفتار 9 ارکان کے پروڈکشن آرڈرز جاری کرنے کا مطالبہ کیا ہے اور کہا ہے کہ گرفتار ارکان کو قومی اسمبلی اجلاس میں شرکت کے لیے پروڈکشن آرڈرز جاری کیے جائیں