اسلام آباد (خصوصی رپورٹ)چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی نے کوٹ لکھپت جیل میں قید پی ٹی آئی کے سینیٹر اعجاز چودھری کے پروڈکشن آرڈر پر عمل نہ ہونے کی وجہ سے سینیٹ اجلاس کی صدارت نہ کرنے کی تصدیق کردی۔ صحافیوں سے گفتگو میں یوسف رضا گیلانی نے کہا جب سے پروڈکشن آرڈر پر عمل رکا ہے سینیٹ اجلاس کی صدارت نہیں کی۔ انہوں نے کہا ایسی بات نہیں ہے کہ میرے پروڈکشن آرڈر کے اختیارات کو مانا نہیں جا رہا۔خیال رہے چیئرمین سینیٹ کے دوسرے پروڈکشن آرڈر کے باوجود اعجاز چودھری کو پیش نہیں کیا جا سکا۔اس سے قبل پی ٹی آئی کے سینیٹر عون عباس نے کہا تھا یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے اعجاز چودھری کے آنے تک اجلاس کی صدارت نہیں کروں گا۔