حکومتی اور اپوزیشن جماعتوں کوعوامی حقوق اور پارلیمان کے وقار کے تحفظ کیلئے کردار ادا کرنا چاہیے
لاہور(آئی این پی) امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمان نے سینٹ اور قومی اسمبلی میں حکومتی، اتحادی اور اپوزیشن جماعتوں کے سربراہان و تمام ارکین کو خط لکھ کر پٹرولیم لیوی کے خاتمے، عوام کو مہنگائی سے نجات دلانے اور خیبرپختونخواہ میں آئینی و جمہوری نظام کے تحفظ کے لیے مشترکہ پارلیمانی کردار ادا کرنے کی اپیل کی ہے۔حافظ نعیم الرحمان نے اپنے خط میں کہا ہے کہ ملک اس وقت شدید معاشی دبا اور غیر یقینی سیاسی صورت حال سے دوچار ہے ایک طرف مہنگائی نے عوام کی مشکلات میں اضافہ کر دیا ہے تو دوسری جانب خیبر پختونخوا میں گورنر راج اور بارہ اضلاع میں ہنگامی صورتحال کے نفاذ اور آئینی و جمہوری نظام کی معطلی کے حکومتی اعلانات نے غیر یقینی صورت حال پیدا کر دی ہے۔انہوں نے کہا کہ سیاسی وابستگیوں سے بالاتر ہو کر حکومتی اور اپوزیشن جماعتوں کے ارکین کو آئین، جمہوریت، عوامی حقوق اور پارلیمان کے وقار کے تحفظ کے لیے اپنا کردار ادا کرنا چاہیے