حسن علی نے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں شاندار کارکردگی دکھاتے ہوئے نیا عالمی ریکارڈ قائم کر دیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز وائٹیلیٹی بلاسٹ میں لائسٹرشائر کے خلاف میچ کے دوران حسن علی نے 4 وکٹیں حاصل کیں، جس کے ساتھ ہی انہوں نے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں تیز ترین 350 وکٹیں مکمل کرنے کا اعزاز حاصل کیا۔یہ سنگِ میل انہوں نے صرف 243 میچز میں حاصل کیا، جس کے بعد انہوں نے افغانستان کے اسپنر راشد خان کا ریکارڈ توڑ دیا۔ اس سے قبل راشد خان نے 350 وکٹیں 251 میچز میں مکمل کی تھیں۔
حسن علی، جو ICC Champions Trophy 2017 میں اپنی شاندار بولنگ کی وجہ سے نمایاں رہے تھے، اس نئی کامیابی کے بعد ایک بار پھر عالمی سطح پر خبروں کی زینت بن گئے ہیں۔کرکٹ ماہرین اور شائقین کی جانب سے حسن علی کی اس کارکردگی کو بھرپور سراہا جا رہا ہے اور اسے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں ایک اہم سنگِ میل قرار دیا جا رہا ہے۔