پشاور: خیبرپختونخوا کے وزیراعلیٰ کے استعفے اور نئے وزیراعلیٰ کی حلف برداری کے معاملے پر گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے اپنا جواب پشاور ہائی کورٹ میں جمع کرانے کے لیے ایڈیشنل اٹارنی جنرل کو بھجوا دیا۔
وزیراعلیٰ کے استعفے کی منظوری کا انتظار کیوں نہیں کیا گیا۔جب وزیراعلیٰ کا عہدہ خالی ہی نہیں ہوا تھا تو دوسرا وزیراعلیٰ کیسے منتخب ہو سکتا ہے۔سپریم کورٹ کے فیصلے کے مطابق استعفیٰ وصول کرنے والا یہ دیکھتا ہے کہ استعفیٰ اصل ہے یا دباؤ میں دیا گیا، کیونکہ دباؤ میں دیا گیا استعفیٰ جمہوریت کے لیے نقصان دہ ہو سکتا ہے۔
گورنر نے واضح کیا کہ آئین کے تحت استعفیٰ منظور کرنے کے بعد ہی نئے وزیراعلیٰ سے حلف لیا جائے گا۔واضح رہے کہ پشاور ہائی کورٹ نے بھی نومنتخب وزیراعلیٰ سے حلف لینے کے لیے گورنر کی دستیابی معلوم کرنے کی ہدایت دی تھی، اور گورنر کے جواب کے بعد عدالت اس معاملے پر مزید سماعت کرے گی۔