گورنر پنجاب کے دستخط کا انتظار، ٹریفک جرمانوں میں کمی کی منظوری باقی

گورنر پنجاب کے دستخط کا انتظار، ٹریفک جرمانوں میں کمی کی منظوری باقی

پنجاب اسمبلی نے موٹر گاڑیاں (چوتھی ترمیم) بل 21 اپریل کو منظور کر لیا ہے، تاہم اس کی حتمی منظوری کے لیے گورنر پنجاب کے دستخط کا انتظار ہے۔  
ذرائع کے مطابق، اس ترمیمی بل کو گزشتہ منگل گورنر کو ارسال کیا گیا ہے، اور گورنر اس کی تصدیق کریں گے۔  بل کے تحت، موٹر سائیکل کے چالان کو 2 ہزار سے کم کر کے 1 ہزار روپے کیا گیا ہے، جبکہ رکشہ کے خلاف ورزی پر جرمانہ 3 ہزار سے کم کر کے 1 ہزار کر دیا گیا ہے۔ کار اور جیپ کے چالان بھی کم کر کے چند خلاف ورزیوں پر 2 ہزار روپے کیے گئے ہیں، اور سنگین خلاف ورزی پر جرمانہ 5 ہزار برقرار رہے گا۔  
اسی طرح، 2,000 سی سی اور دیگر لگژری وہیکلز کا جرمانہ 20 ہزار سے کم کر کے 10 ہزار کر دیا گیا ہے۔ مزدا، کوسٹرز، چھوٹی مسافر وین کا جرمانہ 20 ہزار سے 7 ہزار کر دیا گیا، جبکہ ہیوی وہیکلز کا زیادہ سے زیادہ جرمانہ بھی کم کر کے 10 ہزار کیا گیا ہے۔  سیکریٹری پارلیمانی امور پنجاب اسمبلی خالد محمود کا کہنا ہے کہ ترمیمی بل گورنر کو ارسال کر دیا گیا ہے اور جلد دستخط متوقع ہیں۔