اسرائیل میں وزیراعظم نیتن یاہو کی حکومت کے خلاف احتجاجی مظاہرے جاری ہیں۔ آج بھی بڑی تعداد میں مظاہرین دارالحکومت تل ابیب میں جمع ہوئے اور حکومت مخالف نعرے لگائے۔
اسرائیلی شہری تل ابیب کے ہاسٹیجز اسکوائر پر جمع ہوئے جہاں انہوں نے یرغمالیوں کی فوری رہائی اور غزہ جنگ کے خاتمے کا مطالبہ کیا۔مظاہرین کے ہاتھوں میں پلے کارڈز تھے جن پر امن، یرغمالیوں کی رہائی، اور جنگ بندی کے مطالبات درج تھے۔ شرکاء نے کہا کہ حکومت نے گزشتہ دو سالوں سے یرغمالیوں کی بازیابی اور جنگ کے خاتمے کے لیے کوئی مؤثر اقدام نہیں کیا۔
احتجاج کرنے والوں نے نیتن یاہو حکومت پر شدید تنقید کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ اسرائیلی حکومت فوری طور پر امن مذاکرات کا آغاز کرے اور یرغمالیوں کی واپسی کو یقینی بنائے تاکہ خطے میں امن بحال ہو سکے۔