ویب ڈیسک: مہنگائی کے بوجھ تلے عوام کے لیے خوشخبری ہے کہ ملک میں آئندہ 15 روز کے لیے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کی توقع ہے۔
ذرائع کے مطابق 16 اکتوبر سے پیٹرول کی قیمت میں 6 روپے 10 پیسے فی لیٹر کمی متوقع ہے۔ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 97 پیسے فی لیٹر کمی ہو سکتی ہے۔
دیگر مصنوعات میں بھی کمی متوقع:
مٹی کا تیل: 2 روپے 75 پیسے فی لیٹر کمی
لائٹ ڈیزل آئل: 1 روپے 64 پیسے فی لیٹر کمی
پیٹرولیم انڈسٹری نے اپنی ورکنگ مکمل کر کے اوگرا کو بھیج دی ہے۔ اوگرا آج شام پیٹرولیم مصنوعات میں ردوبدل کی سمری پیٹرولیم ڈویژن کے ذریعے وزارت خزانہ کو ارسال کرے گا۔وزارت خزانہ، وزیراعظم سے مشاورت کے بعد، کل پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں تبدیلی کی حتمی منظوری دے گی۔یہ اقدام عوام کی جیب پر بوجھ کم کرنے اور روزمرہ اخراجات میں کمی لانے کی کوشش کے طور پر لیا جا رہا ہے۔