پنجاب لائبریری فا ئونڈیشن کااجلاس ،سکولوں میں بک کارنرز کاتخمینہ بھی منظور
لاہور(خصوصی رپورٹ)پنجاب لائبریری فا ئونڈیشن کے بورڈ آف گورنرز کا 71واں اجلاس قائداعظم لائبریری میں ہواجسکی صدارت چیئرمین بورڈ آف گورنرز و سابق چیف سیکرٹری پنجاب جاوید اسلم نے کی۔صوبے بھر میں لائبریریوں کی ترویج و ترقی کیلئے متعدد اہم اقدامات کی منظوری دی گئی۔ کتب خانوں میں ‘‘اقبال ریڈنگ رومز’’ کے قیام اور بچوں میں کتب بینی و داستان گوئی کے فروغ کیلئے عملی منصوبوں پر غور کیا گیا۔ تفصیلی تبادلہ? خیال کے بعد بورڈ نے سکولوں میں لائبریری کارنرز کے قیام کیلئے تخمینے کی بھی منظوری دیددی۔سیکرٹری آرکائیوز اینڈ لائبریریز علی بہادر قاضی نے لائبریریوں کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کرنے پر زور دیتے نشاندہی کی کہ ہائبرڈ لائبریری سسٹمز پر کام کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے اور کہا کوئی قوم اْس وقت تک ترقی نہیں کر سکتی جب تک لائبریریوں کو نہ فروغ دیاجائے۔ڈائریکٹر پنجاب لائبریری فا ئونڈیشن عبدالرحمٰن آصف نے آئندہ منصوبوں پر جامع بریفنگ دی، لائبریری نیٹ ورک کی بہتری، وسائل کے م ئوثر استعمال، عوامی استفادے کیلئے مجوزہ اقدامات پر روشنی ڈالی گئی۔اجلاس میں شریک ارکان میں اطہر خان (سابق ڈی جی پی آر) کنول امین (وائس چانسلر فیصل آباد ویمن یونیورسٹی )شاہد حسین (سابق ایم ڈی پیپرا) ڈاکٹر نوشین فاطمہ، رخشندہ کوکب (ڈائریکٹر لائبریری یو سی پی)ڈاکٹر شفاعت یار خان (یو سی پی)شامل تھے۔