پنجاب کی لائبریریوں میں 30ہزار نئی کتابیں شامل

آن لائن یوزرز کیلئے لائبریریوں کا منصوبہ اس سال شروع کردیا جائیگا
بزرگ ممبران کیلئے کتابیں گھر پر دینے کی سروس شروع :ڈی جی لائبریریز 
لاہور( )پنجاب کی لائبریریوں میں پہلی دفعہ 30 ہزار نئی کتابیں ایک سال میں شامل کرلی گئیں۔آن لائن یوزرز کے لئے لائبریریوں کا منصوبہ اس سال شروع کردیا جائیگا، ابتدائی طور پچاس ہزار کتابیں ہونگی۔ تفصیل کے مطابق سوشل میڈیا کی پذیرائی کے باوجود پنجاب کی لائبریریوں میں ممبران کی تعداد میں دن بدن اضافہ ہو رہا ہے،روزانہ 20 ہزار افراد آتے ہیں۔ ان کی ضروریات کو دیکھتے ہوئے لائبریریوں کو جدید دور کے مطابق کیا جا رہا ہے۔ڈی جی لائبریریز کاشف منظور کا کہنا تھا ایک سال میں قائد اعظم لائبریری میں 10 ہزار جبکہ پنجاب بھر میں 30 ہزار نئی کتابیں شامل کی ہیں۔ان کا کہنا تھا بزرگ ممبران کیلئے کتابیں گھر پر دینے کی سروس بھی شروع کردی گئی ۔