وین کیساتھ تصادم ،موٹرسائیکل سوار شدید زخمی

چیچہ وطنی(خصوصی رپورٹ) کسووال میں وین اور موٹرسائیکل میں تصادم کے نتیجے میں موٹرسائیکل سوار شدید زخمی ہوگیا۔حادثہ کسووال میں بائی پاس کے قریب پیش آیا۔ اطلاع ملتے ہی ریسکیو کی ٹیم فوری طور پر موقع پر پہنچ گئی اور امدادی کارروائیاں انجام دینے کے بعد زخمی شخص کو ٹی ایچ کیو ہسپتال چیچہ وطنی منتقل کر دیا۔