کریک ڈا ئون ، ہیروئن ،شراب بر آمد،8ملزم گرفتار

ساہیوال (خصوصی رپورٹ)ساہیوال میں منشیات فروشوں کیخلاف کریک ڈا ئون ،2220گرام ہیروئن ،95لٹرشراب بر آمد،8ملزموں کو گرفتار کرلیا گیا۔ ڈی پی او ساہیوال راناطاہر رحمان کی ہدایت پر منشیات فروشوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے تھانہ سٹی پولیس نے آشیانہ ہا ئوسنگ سکیم کے قریب منشیات فروش شہباز نور سے 1کلو120گرام ہیروئن ?جہاز گرا ئونڈ میں قمر عباس سے18لیٹرشراب ?عمر علی سے20لیٹر ? تھانہ نورشاہ پولیس نے 50/G-Dمیں محمد افضال سے 1کلو100گرام ہیروئن ? تھانہ فتح شیر پولیس نے 82/6-Rمیں عابد علی سے12لیٹر ?تھانہ غلہ منڈی پولیس نے عارفوالہ پل کے قریب دلشاد سے 15لیٹر ?تھانہ فرید ٹا ئون پولیس نے 85/6-Rمیں رب نواز سے 12لیٹر ?تھانہ ہڑپہ پولیس نے ہڑپہ بائی پاس پر ناظم سے 18 لیٹرشراب بر آمدکرکے ملزمان کو گرفتارکرلیا۔پولیس نے الگ الگ مقدمات درج کرلئے ہیں۔