ای پروکیورمنٹ سسٹم پر عملدرآمد ،پنجاب بازی لے گیا

کرپشن کی روک تھام کیلئے90 فیصد سے زائد ای پیڈ کا استعمال ہو رہا ہے:ایم ڈی پیپرا 
لاہور (خصوصی رپورٹ )سرکاری خریداری اور ٹھیکوں میں کرپشن کی روک تھام کیلئے آئی ایم ایف شرائط کے تحت ای پروکیورمنٹ سسٹم پر عمل درآمد کی رپورٹ سامنے آگئی۔ پنجاب بازی لے گیا۔آئی ایم ایف شرائط کے تحت ای پروکیورمنٹ سسٹم پر عمل درآمد کی رپورٹ سامنے آگئی۔ پنجاب حکومت کی جانب سے ای پیڈ پر سب سے زیادہ کام کیا گیا، صوبہ میں سب سے زیادہ 90 فیصد محکموں میں ای پیڈ سسٹم نافذ کردیا۔ایم ڈی پیپرا کے مطابق ای پیڈ سسٹم پر عملدرآمد 2023 میں شروع کیا گیا، پنجاب میں 90 فیصد سے زائد ای پیڈ کا استعمال ہو رہا ہے جبکہ وفاقی حکومت کے 60 فیصد ادارے ای پیڈ استعمال کر رہے ہیں۔ سندھ میں ابھی تک 25 فیصد ای پیڈ استعمال شروع ہوا ہے، خیبرپختونخوا میں 15 سے 16 فیصد ای پیڈ کا استعمال شروع ہوا ہے، بلوچستان میں ای پیڈ کا تاحال استعمال نہیں ہو رہا۔ کمیٹی نے بلوچستان اور خیبر پختوانخواہ حکومت کو خط لکھنے کی ہدایت کر دی