لاہور ہائی کورٹ نے درخواست پر پنجاب حکومت سمیت دیگر کو نوٹس جاری کردیا ، 2 ہفتوں میں جواب طلب کرلیا
لاہور(آئی این پی )لاہور ہائیکورٹ نے پنجاب موٹر وہیکل آرڈیننس 2025 پر فوری عمل درآمد روکنے کی استدعا مسترد کر دی۔عدالت نے پنجاب موٹر وہیکل آرڈیننس 2025 کے خلاف درخواست پر پنجاب حکومت سمیت دیگر کو نوٹس جاری کرتے ہوئے 2 ہفتوں میں جواب طلب کر لیا۔لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس فاروق حیدر نے اظہر صدیق ایڈووکیٹ کی درخواست پر سماعت کی، عدالت نے کہا فریقین کا جواب سامنے آنے کے بعد آرڈیننس پر عمل درآمد روکنے سے متعلق فیصلے کریں گے۔