رائیٹ مینجمنٹ فورس کیلئے ساڑھے 17کروڑ کے فنڈز جاری

لاجسٹک برانچ خریداری کرے گی ،ٹینڈرزجلد جاری کردئیے جائیں گے :مراسلہ
لاہور(کرائم رپورٹر )پنجاب حکومت نے مشتعل مظاہرین کو منتشر کرنے کیلئے رائیٹ مینجمنٹ فورس کوساڑھے 17کروڑ روپے کے فنڈز جاری کردئیے ، لاجسٹک برانچ چیزوں کی خریداری کرے گی۔کمپیوٹرز، لیپ ٹاپ ، پرنٹرزاور سکینرز کی خریداری کیلئے 5 کروڑ 36 لاکھ 50 ہزار مختص کئے گئے ہیں۔جاری مراسلہ کے مطابق ایل ای ڈیزکی خریداری کیلئے 1 کروڑ 79 لاکھ 70 ہزار روپے ، فوٹو سٹیٹ مشینوں کی خریداری کیلئے 86 لاکھ 45 ہزار روپے ،سیلنگ ، پیڈسٹل ، مسٹ فینز ، ائیر کولرز اور ڈسپنسرز کیلئے 1 کروڑ 56لاکھ 50ہزارروپے ، ائیر کنڈیشنرز کی خریداری کیلئے 2 کروڑ 95لاکھ روپے ، گیس کٹرز، ٹیلی فون، اوون اورویکیوم کلینرز کی خریداری کیلئے 71 لاکھ 20 ہزار، کیمرہ سسٹم ہیڈ کوارٹر ز اور ریجنز کیلئے 84 لاکھ 70 ہزار روپے ، یوپی ایس اوربیٹریوں کی خریداری کیلئے 95 لاکھ 55ہزا رروپے ، ہائی بریڈ سولر سسٹم کی خریداری کیلئے4کروڑ 40 لاکھ 50ہزار روپے رکھے گئے ہیں ، چیزوں کی خریداری کیلئے جلد ٹینڈر جاری کردئییجائیں گے۔