لیسکو کا 15 اکتوبر سے مختلف علاقوں میں 8 گھنٹے تک بجلی بند کرنے کا فیصلہ

لیسکو کا 15 اکتوبر سے مختلف علاقوں میں 8 گھنٹے تک بجلی بند کرنے کا فیصلہ

ویب ڈیسک: لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی (لیسکو) نے تعمیراتی و ترقیاتی منصوبوں کے تحت 15 اکتوبر سے مختلف علاقوں میں 6 سے 8 گھنٹے کی بجلی بندش کا فیصلہ کر لیا ہے۔

لیسکو نے شہری علاقوں میں ترقیاتی کاموں کے لیے شٹ ڈاؤن کی منظوری دے دی ہے اور اس حوالے سے شیڈول بھی جاری کر دیا گیا ہے۔منصوبے کے تحت گرڈ اسٹیشنز اور 11 کے وی فیڈرز کو صبح 7 سے دوپہر 2 بجے تک بند رکھا جائے گا۔ اس دوران درختوں کی کٹائی، ٹرانسفارمرز کی اپ گریڈیشن، کمزور کیبلز اور جمپرز کی تبدیلی جیسے کام مکمل کیے جائیں گے۔ترجمان لیسکو کے مطابق سسٹم اپ گریڈیشن سے آئندہ گرمیوں میں بجلی کی بلا تعطل فراہمی ممکن ہو سکے گی۔