قومی ویمن کرکٹر شوال ذوالفقار کے والد انتقال کر گئے

قومی ویمن کرکٹر شوال ذوالفقار کے والد انتقال کر گئے

ویب ڈیسک: پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کی کھلاڑی شوال ذوالفقار کے والد ذوالفقار احمد انتقال کر گئے۔

 وہ کچھ عرصے سے علیل تھے۔ مرحوم کو سیالکوٹ کے نواحی علاقے میں سپردِ خاک کر دیا گیا۔شوال ذوالفقار کے والد کے انتقال پر قومی خواتین کرکٹ ٹیم کی کھلاڑیوں، کوچنگ اسٹاف اور مینجمنٹ نے گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔ٹیم ممبرز نے مرحوم کے ایصالِ ثواب کے لیے فاتحہ خوانی بھی کی۔پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) اور کرکٹ حلقوں کی جانب سے بھی شوال ذوالفقار اور ان کے اہلِ خانہ سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا گیا ہے۔