آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے لیے بھارتی ٹیم کے کرکٹر رِنکو سنگھ کے والد، خان چندرا سنگھ طویل علالت کے بعد جمعہ کی علی الصبح گریٹر نوئیڈا کے یتھارتھ اسپتال میں انتقال کر گئے۔
ذرائع کے مطابق خان چندرا سنگھ جگر کے کینسر میں مبتلا تھے اور کافی عرصے سے بیماری کا شکار تھے۔کرکٹر کے والد کے انتقال کی خبر کے بعد کرکٹ حلقوں اور مداحوں میں گہرے رنج و غم کا اظہار کیا جا رہا ہے، اور سوشل میڈیا پر انہیں تعزیت کے پیغامات بھی موصول ہو رہے ہیں۔واضح رہے کہ آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے سپر 8 مرحلے میں بھارت نے زمبابوے کو 72 رنز کے بھاری مارجن سے شکست دے کر اہم جیت حاصل کی تھی۔