ویب ڈیسک: انٹرنیٹ صارفین کے لیے آج ممکنہ سروس متاثر ہونے کے حوالے سے الرٹ جاری کر دیا گیا ہے۔
پی ٹی سی ایل کے ترجمان کے مطابق، سمندری کیبل کی مرمت کا کام آج صبح 11 بجے سے شروع کیا جائے گا، جو تقریباً 18 گھنٹے تک جاری رہنے کا امکان ہے۔ترجمان نے بتایا کہ یہ مرمت بین الاقوامی کیبل کنسورشیم کے تحت کی جا رہی ہے، جس میں سمندر کے اندر نصب رپیٹر کی مرمت شامل ہے۔ترجمان کے مطابق، مرمتی کام کے دوران انٹرنیٹ کی رفتار میں کمی یا عارضی تعطل پیش آ سکتا ہے۔صارفین کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ ممکنہ سروس متاثر ہونے کے پیشِ نظر متبادل انتظامات کر لیں۔