چین میں شدید بارشوں کے باعث لینڈ سلائیڈ، ایک شخص ہلاک، 11 لاپتہ

چین میں شدید بارشوں کے باعث لینڈ سلائیڈ، ایک شخص ہلاک، 11 لاپتہ

چین کے صوبہ جیانگشی میں شدید بارشوں کے باعث لینڈ سلائیڈنگ کے نتیجے میں ایک شخص ہلاک جبکہ 11 افراد لاپتہ ہوگئے۔

مقامی حکام کے مطابق لینڈ سلائیڈنگ ہفتے کی صبح تقریباً 4 بجے سوئی چوان کاؤنٹی کے گاؤپنگ ٹاؤن میں ہوئی، جس سے تقریباً 12 مکانات متاثر ہوئے۔حکام کا کہنا ہے کہ ٹائفون ساوڈیل کے باعث ہونے والی موسلادھار بارش لینڈ سلائیڈنگ کی وجہ بنی۔امدادی ٹیموں نے ملبے سے ایک شخص کی لاش نکال لی، جبکہ 2 افراد کو زندہ بچا لیا گیا۔ لاپتہ 11 افراد کی تلاش کے لیے امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔