لاہور میں جمعہ کے روز بند کی گئی اورنج لائن ٹرین اور میٹرو بس سروس مکمل طور پر بحال کر دی گئی ہیں۔
ماس ٹرانزٹ اتھارٹی کے مطابق، راستوں کی بندش کے باعث عارضی طور پر معطل کی گئی سروسز اب معمول کے مطابق جاری ہیں۔پانچ روز کی بندش کے بعد اورنج لائن ٹرین نے آج سے اپنے تمام اسٹیشنز پر شیڈول کے مطابق آپریشن شروع کر دیا ہے، جبکہ میٹرو بس سروس بھی چار روز کے تعطل کے بعد بحال کر دی گئی ہے۔
اتھارٹی کے ترجمان نے بتایا کہ تمام میٹرو بس اسٹیشنز اور اورنج لائن ٹرین اسٹاپس شہریوں کے لیے کھول دیے گئے ہیں۔سکیورٹی اور ٹریفک کی صورتحال بہتر ہونے کے بعد آپریشن بحال کیا گیا ہے، جس کے ساتھ ہی لاہور کا پبلک ٹرانسپورٹ نظام مکمل طور پر فعال ہو گیا ہے۔